تازہ ترینصحت

اپر چترال کے کرونا وائرس کا ایک اور مریض کا تیسرا   ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا

 بونی (ذاکر محمد زخمیسے)اہالیان اپر چترال کے لیے خوشخبری، اپر چترال کے کرونا وائرس کا ایک اور مریض کا تیسرا   ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا۔ ہیلتھ زرائع کے مطابق معراج الدین ولد شیر عالم خان سکنہ لنکوہ تریچ کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، جہانزیب خان ایس،ڈی،پی،او مستوج، ڈاکٹر سردار نواز، اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جنالکوچ بونی میں مذکورہ صحت یاب شخض کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیے۔ صحت یاب شخض جلد صحت یابی پر بہت زیادہ خوش تھا اور اللہ پاک کا شکر ادا کر رہا تھا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کو ان کے بھرپور تعاؤن اور خصوصی نگہداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انہیں چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے اورجلد صحت یابی پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے محکمہ صحت، ٹی،ایم،اے، پولیس فورس اور چترال لیویز فورس کے جوانوں کے خدمات کو بھی سراہا۔ آخر میں اس صحت یاب شخص کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے بہترین فوڈ پیکیج وغیرہ دیکر رخصت کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button