تازہ ترینصحت

کورونا وائرس:اب تک کے ٹیسٹ ناقابل اعتبار

لندن( آوازچترال نیوز) انگلینڈ میں وزارت صحت کے حکام نے ایسے ٹیسٹ کی منظوری دی ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا کسی شخص کو کبھی کوورونا انفیکشن ہوا تھا یا نہیں‘پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے مطابق سوٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی روش کی جانب سے تیار کیا جانے والا ٹیسٹ انتہائی مثبت پیش رفت ہے. یہ ٹیسٹ انسان کے جسم میں وہ اینٹی باڈیز تلاش کرتا ہے جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کبھی ان کے جسم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بنائی تھیں‘حکام کے مطابق اب تک کیے جانے والے ٹیسٹ ناقابل اعتبار تھے لیکن یہ پہلا تجربہ ہے جس کی کامیابی کی امید ہے اس سے قبل یورپی یونین اور امریکہ کے متعلقہ اداروں اس ٹیسٹ کی منظوری دے رکھی ہے. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی مثبت پیش رفت ہے کیونکہ اس طرح کا انتہائی مخصوص اینٹی باڈی ٹیسٹ دستیاب نہیں جو یہ معلوم کر سکے کہ ماضی میں انفیکشن ہوا تھا یا نہیں لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کسی مریض کو کتنی شدت کا کورونا وائرس ہوا تھا. دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے 5 سے زائد کلینیکل ٹرائلز اب تک منظور ہوچکے ہیں برطانیہ اور جرمنی میں بھی اس کے کلینیکل ٹرائلز کیے جارہے ہیںطبی ماہرین کے مطابق ابھی یہ شروعات ہے اس ویکسین کو عالمی سطح پر منظوری کے لیے بہت تجربات سے گزرنا ہوگا.مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پرتیاری اور دنیا میں پھیلانے پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں بل گیٹس 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے. ادھر عالمی ادارہ صحت کووڈ 19 کے علاج کے حوالے سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے فائدہ مند ہونے کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کرچکا ہے‘حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے 35 لاکھ اینٹی باڈیز ٹیسٹ خریدے ہیں لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی استعمال کے لیے قابل بھروسہ نہیں ملا.ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ان ٹیسٹوں پر بہت زیادہ رقم خرچ نہ کی جائے جنیوا میں بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر ماریا نے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر آپ کو یہ وائرس لاحق ہوا تھا تو آپ میں اس کی مدافعت پیدا ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ ابتدائی شواہد سے پتا چلا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے اندر وائرس لگنے کے بعد اینٹی باڈیز نہیں بن پائیں.دوسری جانب اقوام متحدہ نے کورونا وائرس سے بچائءکیلئے ویکسین کی جلد تیاری اورسب کے لیے دستیابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انسداد کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے‘اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین کی تیاری جلد اور دستیابی سب کے لیے ہونی چاہیے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button