تازہ ترین

چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ ، چترال بونی ، مستوج شندور روڈ اورگلگت بلتستان سی پیک روڈ کی فیڈریلائزشن کا نوٹیفیکیشن جاری..وزیر زاد

چترال ( محکم الدین ) منسٹری آف کمیونیکیشن اسلام آباد نے چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ 82;46;5 کلومیٹر ، چترال بونی ، مستوج شندور روڈ147کلومیٹر اورگلگت بلتستان 216 کلو میٹر سی پیک روڈ کی فیڈریلائزشن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ اس حوالے سے معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مذکورہ روڈز کی فیڈریلائزیشن چترال کے لوگوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے ۔ جس کا انتظار کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اگرچہ اس پر عملی کام میں مزید وقت لگ سکتا ہے ۔ لیکن فیڈریلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہونا بہت بڑی بات ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال گرم چشمہ روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ کو صوبائی کابینہ نے 12مارچ 2019کو فیڈریلائزیشن کیلئے منظوری دینے کے بعد مرکز کے حوالے کیا تھا ۔ تاہم لیگل پراسز اب مکمل ہو چکے ہیں ۔ اورمرکزی سطح پر این ایچ اے کے بورڈ نے اب اس کی منظوری دی ہے ۔ جو کہ اچھی خبر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات وہ قواعدو ضوابط ہیں ۔ جو کہ اس قسم کے منصوبوں کی انجام دہی سے پہلے ضروری ہیں ۔ مگر سابقہ حکومت میں یہ امور انجام نہیں دیے گئے تھے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ بمبوریت روڈ کیلئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس لئے توقع ہے ۔ کہ صوبے اور مرکز کی طرف سے دیگر ضروری امور نمٹانے کے بعد سیکشن فور اور زمین کی خریداری کا عمل شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ملک میں ہنگامی صورت حال کے باوجود حکومت کی طرف سے ان منصوبوں کی تعمیر میں دلچسپی چترال کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنے کی کوشش ہے ۔ جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان روڈز کی تعمیر سے چترال کے لوگوں کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی آئے گی ۔ تجارت اور سیاحت کے دروازے کھلیں گے ۔ اور لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع ہاتھ آجائیں گے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ فی الحال کرونا وائرس کی وجہ سے پوری قوم جس اضطرابی کیفیت سے دوچار ہے ۔ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرکے ہم اس وباء سے چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button