تازہ ترین

17پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

پشاور۔(آوازچترال نیوز ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات پر 17اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے اعلامیہ کے مطابق زیب اللہ خان اے آئی جی لاجسٹک ٗ محمد حسین ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ افتخار الدین کمانڈنٹ کیمپس پولیس کو اے آئی جی لا جسٹک سی پی او ٗ جاوید اقبال ایس پی ایلیٹ فورس ایبٹ آباد کو ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس ٗ عارف شہباز وزیر کو اے آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا ٗگل زرین ایس پی قراقرم پٹرول فورس بٹگرام کو ایس پی سکیورٹی سی پیک ہزارہ اور ایس پی قراقرم پٹرول فورس۔ اسلم نواز ایس پی ٹریفک پشاور کوایس پی ہنگو ٗبخت زادہ کو ایس پی ایلیٹ فورس ایبٹ آباد ٗطارق اقبال کو ڈائریکٹرپولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آباد پشاور سے کمانڈنٹ کیمپس پولیس کور ٗ محمد نثا ر کو ڈی ایس پی ایف آر پی بنوں سے ایس پی ایف آر پی ڈی آئی خان، منیر حسین ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ڈائریکٹر پولیس سکول آف انوسٹی گیشن حیات آباد، سلیم امان کو ڈی ایس پی ایڈمن پولیس سکول آف پبلک ڈس آڈراینڈ رائٹ مینجمنٹ سے ڈائریکٹر پولیس سکول آف آئی ٹی پشاور لگایا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button