تازہ ترین

ڈپٹی کمشنراپرچترال کے ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال نے موڑکہو/ تورکہو، سب ڈویژنل پولیس آفیسرمستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ مختلف بازاروں اورپبلک مقامات کا دورہ

   بونی(ذاکر محمد زخمی)ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال نے مکرم خان اے،اے،سی موڑکہو/ تورکہو، سب ڈویژنل پولیس آفیسرمستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ مختلف بازاروں اورپبلک مقامات کا دورہ کیا۔اس دورے کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے تناظر میں حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں بازاروں اور مارکیٹس کے لئے جاری شدہ ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دوران انسپکشن دکانداروں کو سینٹائزرز,ماسک, گلوز کا استعمال،سماجی فاصلہ کی پیروی,بازاروں اورپبلک مقامات پر 50 سال سے ذائد عمراور بیمار مزدوروں کے لئے داخلہ پر پابندی اوردیگراحکامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے تمام دکانداروں کو بازاروں میں ایس او پیزاورصوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کئیں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کا مرتب ہونے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کا دکان سیل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button