194

نوکریاں ہی نوکریاں ،ایف آئی اے میں سینکڑوں نئی اسامیوں پر فوری بھرتیوں کا اعلان، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آوازچترال نیوز ) ایف آئی اے میں ملک بھر سے اعلی عہدوں پر بھرتی کے لئے فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکائونٹنٹ جنرل ریونیوز اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی اے میں 1257 نئی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں گی۔ ان آسامیوں میں ’’ اے ڈی ڈی ایل ، ڈی جی بنیادی سکیل 21 کی ا یک آسامی ، ڈائریکٹر بنیادی سکیل 20 کی 7 آسامیاں ، اے ڈی ڈی ایل ڈائریکٹر بنیادی سکیل 19 کی 4 آسامیاں ، ڈپٹی ڈائریکٹر بنیادی

کیل 18 کی 28 آسامیاںاسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ایس 17 کی 56 آسامیاں ، پرائیویٹ سیکرٹری بی ایس ، 17 کی 3 آسامیاں ، اے پی ایس بی ایس 16 کی 7 آسامیاں ، سپرنٹنڈٹ بی ایس 16 کی 15 آسامیاں ، انسپکٹر بی ایس 16 کی 97 ، اسسٹنٹ بی ایس 15 کی 10 ، سب انسپکٹر بی ایس 14 کی 10 ، ڈی ای او بی ایس 12 کی 12 ، یو ڈی سی کی 11 ، اے ایس آئی کی 252 ، ایل ڈی سی کی 14 ہیڈ کانسٹیبل کی 159 ، ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل کی 4 ، کانسٹیبل کی 373 ، کانسٹیبل ڈرائیور کی 14 ، نائب قاصد کی 27 ، سویپر کی 22 اور چوکیدار کی 10 آسامیاں شامل ہیں۔

Facebook Comments