7 ڈی ایس پیز کو ایس رینک پر ترقی دیدی گئی

پشاور( آوازچترال نیوز)۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے محکمانہ سلیکشن بورڈکی سفارش پر 7 ڈی ایس پیز کو ایس رینک پر ترقی دیدی گئی گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنااللہ عباسی کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کے مختلف حصوں میں تعینات ڈی ایس پیز کی ایس پی رینک پر ترقی پانے کے کیسز/ سروسز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کے شرکانے طویل غور و خوض کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات7ڈی ایس پیز کی ایس پی رینک پر ترقی کی منظوری دی بورڈ نے جن 7ڈی ایس پیز کی ایس پی رینک پر ترقی کی منظوری دی ان میں بخت زادہ، امجد علی، عارف جاوید، آمان اللہ، طارق محمود، اعجاز احمد اور عبدالستار شامل ہیں آئی جی پی ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے میں تعینات پولیس افسروں و جوانوں کی ترقی کے لیے برابر مواقع فراہم کئے جائیں گے اور کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔