تازہ ترین

کھوت گاؤں میں اتفاقی طور پر پستول چل جانے سے 26سالہ جوان ہلاک۔ موٹر سائیکل حادثہ ایک نوجوان جان بحق ساتھی ذخمی

چترال (نمائندہ آواز چترال) اپر چترال کے کھوت گاؤں میں اتفاقی طور پر پستول چل جانے سے 26سالہ جوان تین دن تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں زندگی کی بازی ہار گئے جس کا تعلق کوغذی سے تھا جہاں وہ ایک سرکاری تعمیراتی کام میں ایک ٹھیکہ دار کے ساتھ مزدا چلارہا تھا۔ پولیس اسٹیشن تورکھو کے ایک اہلکار کے مطابق چھٹی پر آئے چترال سکاوٹس کے سپاہی شاہ جلال الدین ولد رفیق الدین ساکنہ کوغذی اپنے چچا زاد بھائی یحیٰ خان ولددینار خان سے ملنے کھوت گیا جہاں پستول صفائی کے دوران اچانک چل گئی۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا تھا۔ پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 337 اور آرمز ایکٹ کے دفعہ 15کے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔ دریں اثناء چترال کے نواحی گاؤں سین لشٹ میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے سے چیوڈ وک چترال کے رہائشی نوجوان فرحان خان ولد سیدگل موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ سوار فاروق احمد ولد اسرار الرحمن ساکن ریحان کوٹ زخمی ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ تیز رفتاری اور غفلت ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button