تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بہاولپور، بہاولنگر، نوابشاہ 45، سبی، جیکب آباد، روہڑی، تربت اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Facebook Comments