
سوات۔( آوازچترال نیوز)کورونا کے کیس سامنے آنے کے بعد ہائی کورٹ مینگورہ بینچ (دارالقضاء)کو 17 مئی تک بند کردیا گیا،اعلامیہ جاری کردیاگیا،سوات میں کورونا میں تیزی آگئی ہے اور ہائی کورٹ بینچ مینگورہ میں 27 کیس سامنے آگئے۔ 27 ملازمین میں کورونا وزئر س کی تصدیق کے بعد گزشتہ روز رجسٹرارپشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ (دارالقضاء)سوات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بینچ کو 17 مئی 2020 تک بند کردیا، تمام ملازمین کو پیر 18 مئی سے حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Facebook Comments