سرکاری کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی.محمدعرفان الدین

بونی(ذاکر محمد زخمی سے )چیف سیکرٹری خیبر پختونخوااور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اوراس کا بھرپورفائدہ عوام تک پہنچانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمدعرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اے،اے،سی مستوج معظم خان کے علاؤہ ٹرانسپورٹ یونین اپرچترال کے صدراورسیکرٹری نےشرکت کیں۔ میٹنگ کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فوائد کوعام شہریوں تک پہنچانا تھا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد ازجلد کرایہ نامہ تیار کریں اورہرصورت نئے کرایہ نامہ پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ زیادہ کرایہ لینے والوں ٹرانسپورٹروں کے خلاف شہری اپنی شکایت ضلعی انتظامیہ کے کمپلینٹ سیل میں۔ 0943-470025 اس فون نمبرپردرج کراسکتے ہیں۔بعد ازین اے ڈی سی محمد عرفان الدین اور اے اے سی معظم خان نےعلاقے میں زیادہ کرایہ لینے والوں کے سدباب کے لئے ٹرانسپورٹروں کا معائنہ کیا اورتاکید کی کہ وہ تیل کی مصنوعات میں کمی کی باعث لوگوں سے زیادہ کرایہ لینے سے گریزکریں۔بصورت دیگرسرکاری کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی۔