تازہ ترین

حکومت کا سکولوں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سکولوں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولز کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق مزید غور یکم جون کو کیا جائے گا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔اندرون ملک پروازوں کھولنے کا فیصلہ بھی متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ کھولنے کا امکان ہے اور پہلے سے بند صنعتیں بند رکھے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹرز، شادی ہالز، شاپنگ پلازہ ،ہوٹل اور ریسٹورنٹ بند رکھنے اور دس مئی سے دیہی علاقوں میں دوکانیں کھولنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔   اس کے ساتھ ساتھ سکولوں و 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی۔صوبائی وزیر میں ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔اس دوران پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔پنجاب ،سندھ اور بلوچستان نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کی، تاہم خیبر پختونخواہ میں یکم جون کے بعد سکول کھولنے کی حمایت کی۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ابھی اسکول کھلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔26 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button