تازہ ترین

چترال میں احساس پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت بھی مستحقین کے بجائے با اثر اور صاحب ثروت لوگوں کو ملارہی ہے۔

چترال (  آوازچترال نیوز) نذیر احمد سابق صدر آئی ایس ایف ضلع چترا ل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں احساس پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت بھی مستحقین کے بجائے با اثر اور صاحب ثروت لوگوں کو ملارہی ہے۔اس کی وجہ سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے ہے اس سروے میں سابقہ حکومت کے اہلکاروں نے مستحقین کے بجائے اپنے اہل و عیال کو نوازنے کے لئے تیار کیا تھا۔ ان میں اکثرو بیشتر سر کاری اور انکے اہل خانہ شامل ہیں۔اُنہوں نے حکومت وقت کے زمہ داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کوختم کرکے بے ضابطگیوں کے مرتکب افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے۔ تا کہ آئندہ کوئی غرابا ء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔ نذیر احمد نے چترال انتظامیہ سے درخواست ہے کہ جن لوگوں نے احساس پروگرام کے تحت امداد حاصل کی ہے انکی لسٹیں مہیا کی جا ئیں اور انکے متعلقہ مساجد میں اویزاں کیا جا ئے،تا کہ اس پروگرام کی شفافیت کے حوالے سے لوگوں کے خدشات دور ہو سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button