تازہ ترین

ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد  (آوازچترال نیوز ) ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مخالفت کی ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی، صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ پنجاب، بلوچستان، سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا خدشہ ہے لہذا تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button