قادیانیوں کا سربراہ حکومت پاکستان کو یہ لکھ کر.وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ قادیانی نہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں نہ اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں، ان کو کسی بھی صورت اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ہمیں تحفظ ناموس رسالتﷺ کی بھیک مانگنا پڑتی ہے، یہ ہم سب کیلئے شرم کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی حج فارم میں تبدیلی کر دی جاتی ہے کبھی کتب کے اندر سے خاتم النبیینﷺ کا لفظ نکال دیا جاتا ہے آج تک ان سازشیوں کو کوئی سزا کیوں نہیں دی گئی، اگر قادیانیوں کا سربراہ خود لکھ کر بھیج دے کہ ہم پاکستان کے آئین کو اور خود کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں تو ہمیں ان کے اقلیتی کمیشن میں بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کمیشن میں ہندو، سکھ، مسیحی بیٹھے ہیں ہم نے کبھی ان پر اعتراض نہیں کیا کیونکہ وہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتے۔ٍ