124

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور ان سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ

 بونی( ذاکرذخمی سے)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور ان سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹنگ عمل کو تیز کرنے اور مثبت آنے والے مریضوں کو خصوصی ریلیف دینے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ایم،ایس، ٹی،ایچ،کیو اور ڈاکٹر سردار نواز نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں تمام امور پرتفصیل سے زیر بحث لایا گیا۔ آخر میں ذیل فیصلے لئے گئے چونکہ ہیلتھ اسٹاف فرنٹ لائن پر موثر طریقے سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس میں مذید بہتری لائی جائے جائیگی۔جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں ان لوگوں کو خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے گا اور ان کے لئے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائے گی۔ جو افراد مشتبہ قرار پائے گئے ہیں ان کے ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کیا جائیگا۔ اورجو لوگ قرنطینہ میں موجود ہیں ان کے لئے تمام سہولیات کو مذید بہتر بنایا جائے گا۔

Facebook Comments