تازہ ترین

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا، الیکٹرانک و ای ووٹنگ تجربات کی کامیابی کے بعد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  اوورسیز پاکستانیوں کا حق رائے دہی یقینی بنانے سے متعلق اہم اجلاس میں حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان ، چئیرمین نادرا اور لیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔ پیر کے روز بیرون ملک پاکستانیوں کا حق رائے دہی یقینی بنانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری ، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور، چئیرمین نادرا عثمان مبین یوسف اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔   اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) کا حق دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا فیصلہ بائیومیٹرک اورانٹرنیٹ ووٹنگ کا عملی مظاہرہ دیکھنے اور سسٹم کی منظوری کے بعد کیاگیا۔ اجلاس میں زلفی بخاری نے آئی ووٹنگ کا طریقہ کار مزید آسان بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو دیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا کرنے جارہے ہیں جس کا طریقہ کار انتہائی آسان رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں اہم ترین معاملے کو نظر انداز کرتی رہی ہیں تاہم موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button