تازہ ترین
تھانہ عشریت کے حدود میں دو فریقین میں جھگڑے کے دوران خیال محمدکو 6ساتھیوں نے قتل کیا تھا۔ ملزمان گرفتار

چترال( نمائندہ آوازچترال)چترال پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ عشریت کے حدود میں مورخہ 3 مئی2020کو جنگلات کے تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران مسمی خیال محمد کو اقبال اور دیگر 6ساتھیوں نے قتل کیا تھا۔ تھانہ عشریت کے ایس ایچ او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔ چترال ڈسٹرکٹ میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ عشریت کے ایس ایچ او اسرار احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 3377 گرام چرس برآمد کی اس کے علاوہ تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین نے 115 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Facebook Comments