تازہ ترین

اپرچترال کے تمام پی ٹی آئی ورکز کی محبتوں کا شکر گزار ہوں..ضلعی صدر رحمت غازی

چترال ( نمائندہ آوازچترال)نومنتخب ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی نے کہاہے کہ اپرچترال کے تمام پی ٹی آئی ورکز کی محبتوں کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لاؤنیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلیٰ محمودخان،ملاکنڈریجن کے صدرجنرل سیکرٹری اوراپرچترال کے پارٹی ورکرزنومنتخب کابینہ جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اور ضلعی سطح پر پی ٹی آئی تنظٰم کو موثر اور فعال بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وڑن کے مطابق فرائض سرانجام دیاجائے گا۔ چترال کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس اوررمضان المبارک کی آمدپرہم نے اپرچترال کا دورہ نہ کرسکیں۔ رمضان کے بعدانشاء اللہ تعالیٰ اپرچترال تفصیلی دورہ کریں اورعوام کو درپیش مسائل پر غور کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، پہلے مرحلے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبے کے تقریبا 22 لاکھ مستحق خاندانوں میں 12000 روپے فی خاندان تقسیم کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد رقم غریب لوگوں کا حق ہے اور یہ حقداروں کوہی ملے گا، اس سارے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی کسی غریب کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی جس کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نقد رقوم کی تقسیم کے سارے عمل کی موَثر نگرانی کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔رحمت غازی نے امید کااظہار کیا کہ پارٹی ورکرز پارٹی ڈسپلن اور تنظیم کا خیال رکھتے ہوئے پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں فعال طریقے سے ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کے نومنتخب ضلعی بینہ میں تمام یوسیز کی نمائندگی ہے اورتمام عہدہ دار باصلاحیت پارٹی کے بنیادی رکن ہے جوپارٹی کومنظم بنانے اورعوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button