87

خیبر پختونخوا میں اموات کا مطلب وائرس کا زیادہ پھیلاﺅ ہوسکتا ہے‘صوبائی وزیر صحت

پشاور( آوازچترال نیوز ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ اموات کا یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ یہاں ہلاکتوں کی شرح زیادہ نہیں بلکہ کورونا وائرس کافی حد تک پھیل چکا ہے۔ خاص طور پر یہ کہ جنوری کے بعد سے خیبر پختونخوا میں مشرق وسطیٰ سے آنے والوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ تھی۔ صوبے میں اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 2907 ہے جبکہ 172 اموات ہوچکی ہیں۔ تیمور جھگڑا کے مطابق صوبے کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ ہے اور یہاں کل 20,625 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔  دوسری طرف کئی حلقوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت بازاروں اور دکانوں میں رش، اکثر تاجروں کا دکانوں کے باہر بیٹھ کر کاروبار کرنا اور کچھ کا دکان کے شٹر گرا کر اندر دکانداری جاری رکھنا وہ عوامل ہیں جس نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے اگرچہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات جنوری کے مہینے میں شروع کر دئیے گئے تھے لیکن چونکہ صوبے کو جانے والے بیشتر راستے پشاور سے گزرتے ہیں اس لیے یہاں پھیلاﺅ میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Facebook Comments