تازہ ترین

کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں کئی گھروں کو سیلابی ملبے سے نقصان پہنچا

چترال (محکم الدین) چترال میں اتوار کی شام کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر سیلاب آئے۔ جس سے دو گھروں کو سیلابی ملبے سے نقصان پہنچا۔ سیلاب سے انیژ کے مقام پر ظاہر شاہ کے مویشی خانہ،فصلوں اور مقابل گاوں ساروزجال میں عطاء اللہ کے گھرکے تین کمروں کو نقصان پہنچا۔ سلاب اتنا شدید تھا۔ کہ تین کمروں میں موجود سامان بھی نہ بچایا جا سکا۔ تاہم گھر کے افراد معجزانہ طور پرجان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی سماجی کارکن ولی اللہ کے مطابق عصرکے وقت زبردست ژالہ باری ہوئی۔ جس سے درختوں کے پتے اور پھل مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے۔ اور سیلابی پانی جگہ جگہ سے امڈ آیا۔ اور لوگ گھروں اور محفوظ مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران مختلف مقامات میں سیلاب گھروں میں گھس گیا۔ اور فصلوں باغات کو شدید نقصان پہنچایا۔ متاثرہ شخص عطاء اللہ نے میڈیا کوبتا یا کہ سیلاب سے ان کے کمروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم سیلابی ملبے کی وجہ سے ان کے تمام سامان تباہ ہو گئے ہیں۔ اور اس کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ مدد کی جائے۔ بصورت دیگر وہ موجودہ حالات میں اپنے پاوں کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔بارش اور ژالہ باری سے بمبوریت کے مقام انیژ سے وادوس گاوں تک تقریبا دوکلومیٹر ائریے میں فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور پینے کے پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچاہے۔ ژالہ باری سے سڑک بھی عاضی طور پر بند ہے۔ درین اثنا بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں نالہ ایون کے پانی میں طغیانی آئی ہے اور بجلی کی بریک ڈاون ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ تر مساجد میں اندھیروں میں نماز تراویح ادا کرنی پڑی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button