تازہ ترین
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) پٹرول سستا، لیکن ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے ملک بھر میں گیس کی فی کلو قیت 90 روپے سے بڑھا کر 112 روپے کر دی، اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مئی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے فی کلوکی جگہ 112روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1067روپے کی جگہ 1323 روپے اور کمرشل سلنڈر4107روپے کی جگہ 5090 روپے میں فروخت ہو گا۔ ۔
Facebook Comments