
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کواپنے گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں اور ساتھ ہی میری صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔
Facebook Comments