143

بارش کا موسم آگیا ، محکمہ موسمیات نے لمبی اننگزکھیلنے کی پیشگوئی کر دی

لاہور(آوازچترال رپورٹ) رمضان کے مبارک مہینے میں محکمہ موسمیات نے 90 فیصد علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔   محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اگلی جمعرات تک ملک کے متعدد علاقوں میں تیز ترین بارشوں کا امکان ہے ، ،خیبرپختونخواہ اورسندھ میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔   دوسری جانب یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان میں روزانہ آئیں گے۔ وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

Facebook Comments