تازہ ترین

کروڑوں فرزندان اسلام کے لیے خوشخبری

جدہ ( آوازچترال نیوز) کروڑوں فرزندان اسلام کے لیے خوشخبری۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین کو جلد کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کو جلد عمرہ ادا کرنے والوں اور نماز ادا کرنے والوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان میں امام کعبہ نے کرڑوں فرزندانِ توحید کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ عنقریب حرم شریف میں عبادات بجا لا سکیں گے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی کمیٹی برائے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے تمام مسلمانوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی کہ حرمین شریفین کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔   ان کا کہنا ہے کہ حرم پاک اور مسجد نبویﷺ کو عمرہ ادا کرنے والوں اور نماز ادا کرنے والوں کے لیے عنقریب کھول دیا جائے گا۔     خبر ایجنسی کے مطابق مسحد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے کعبہ شریف اور مقام ابراہیم کو جراثیم کش ادویات سے دھونے اور صاف کرنے کے لیے جدید ترین ’’اوزون ٹیکنالوجی‘‘ استعمال کی گئی۔ادارہ کی جانب سے غلاف کعبہ اور حجر اسود کی تزئین اور صفائی کے بعد انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سینیٹائز بھی کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادارہ امور حرمین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ میں سینیٹائزیشن اور حجر اسود میں عطر لگانے کے امور کی نہ صرف نگرانی کی بلکہ اس کام میں شریک بھی ہوئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button