136

18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لے لیا.ذرائع کے مطابق 18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو مراسلہ بھی لکھا ہے.مراسلے کے ذریعے 18 اگست 2016 کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات اور وزرا کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے.اس کے علاوہ تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں سے 30 اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ طلب کی گئی ہے.مراسلے میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم نے بھرتیوں کی رپورٹ 5 مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے.وزیراعظم کے سیکرٹری کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے.

Facebook Comments