تازہ ترین

الخدمت فاؤنڈیشن کا چترال شہر اور مضافات میں واقع قرنطینہ سنٹروں،پولیس اسٹیشن،مساجد اور دیگرپبلک عمارتوں میں کلورین اسپرے

چترال( نمائنہ آوازچترال) الخدمت فاؤنڈیشن لویر چترال کے رضاکاروں نے منگل کے روزچترال شہراورمضافات میں واقع قرنطینہ سنٹروں،پولیس اسٹیشن،مساجد اور دیگرپبلک عمارتوں میں کلورین اسپرے کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن لویرچترال کے صدرنویدِ احمد بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین کوراشن پیکیج پہنچا نے کے ساتھ ساتھ الخدمت کے سینکڑوں رضاکارروزانہ کی بنیاد پرکرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور سینیٹائزر،دستانےاورصابن تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی طرف سیدو وینٹیلیٹرزہسپتال میں نصب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر ضروریات کی ہسپتالوں میں ضرورت کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button