تازہ ترین

بینک آف خیبر کا ہیڈ آفس سیل ٗ ملازمین 14دنو ں کیلئے قرنٹائن

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے اور بعدازاں بعض ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹیٹ لائف بلڈنگ مال روڈ پشاور میں واقع بینک کی عمارت کو سر بمہر کر دیا گیا ہے ٗ بینک کے تمام ملازمین کو 14دنوں کیلئے قرنٹائن کر دیاگیا ہے اور ان کے گھروں کو ہی قرنطینہ قرار دیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بینک کے ایم ڈی احسان اللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں گھر میں قرنٹائن کر دیا گیا تھا اور ان کے دفتر کے دیگر ملازمین کے ٹیسٹ بھی حاصل کئے  گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بعض ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس پر انہیں گھروں میں 14دنوں کیلئے قرنٹائن کر دیا گیا ہے جبکہ مال روڈ پشاور میں واقع اسٹیٹ لائف کی بلڈنگ میں بینک کے دفتر کو سیل کر دیاگیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button