تازہ ترینصحت

گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (آوازچترال رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔   گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرایع کے مطابق گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ گورنر نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کی تھا۔   گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔ اللہ تعالی مجھے اس وبا سے لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button