102

آل پارٹیز کے وفد کا اپر چترال کی مختلف مسائل کرونا وبا کی مزید پھیلاؤ کی خدشے کے پیش نظر اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

 بونی(ذاکرذخمی سے) اپر چترال کے آل پارٹیز کا ایک نمائندہ وفد اپر چترال کی مختلف مسائل خاص کر اجکل کرونا وبا کی مزید پھیلاؤ کی خدشے کے پیش نظر اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے ساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی اور عوام کو درپیش کئی مسائل کے بارے ڈی سی اپر چترال کو آگاہ کیا گیا ان مسائل میں سرفہرت اپر چترال میں کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لانا، اپر چترال کے ہر تحصیل ہیڈکوارٹر میں علیحدہ سے ہر تحصیل کے باہر سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ سنٹرز قائم کرنا اور ان سنٹرز کی نگرانی ان تحصیلوں کے متعلقہ اے سیز کو سپرد کرنا تاکہ بونی قرنطینہ سنٹر میں لوگوں کا دباؤ کم ہوسکے اور علیحدہ سنٹرز قائم ہونے کیوجہ سے قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کی صحیح دیکھ بال بھی ہوسکے گی تیسری بات اپر چترال کے تقریباً ہر بڑے گاؤں میں یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں ان یوٹیلیٹی اسٹورز میں لوگوں کیلئے اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں پہنچائی جائے تاکہ بونی یوٹیلیٹی سٹور پر رش کم ہو جائے گی اور ساتھ ہی ہر یوٹیلیٹی سٹور میں رمضان پیکیچ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے چوتھی بات پشاور سے چترال مسافروں کیلئے سرکاری نرخنامہ آویزان ہونے کے باوجود سرکار اپنے نرخنامے پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے غریب مسافروں کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہے چوتھی بات ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے سبزی اور چکن لانے والی گاڑیوں کو بغیر چیکنگ چترال میں داخل ہونے دیا جارہا ہے ان گاڑیوں میں سوار ہوکر کئی افراد ضلع میں داخل ہوچکے ہیں اور مسلسل ہورہے ہیں ان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان لوگوں کی صحیح چیکنگ کو یقینی بنائی جائے پانچویں بات اپر چترال کیلئے علحیدہ ڈی ایچ او کا قیام اسوقت بے حد ضروری ہے اس کو بھی یقینی بنایا جائے چھٹی بات تورکہو استارو پل ٹوٹ جانے کیوجہ سے ایک پورا تحصیل اور تحصیل ملکہو کا ایک بڑا یوسی مکمل طور پر کٹکے رہ گئے ہیں محکمہ سی این ڈبلیو کے زریعے فوری طور پر متبادل راستے کا بندوبست کیا جائے تاکہ لوگ آسانی سے سفر کر سکیں جس پر ڈی سی اپر چترال نے کچھ مطالبات پر فوری ایکشن کا وعدہ اور کرونالیبارٹری کاقیام عمل میں لانے کی نوید بھی سنادی جوکہ اے کے ایچ ایس پی چند مہینوں کے درمیان انسٹال کریگا آخر میں اس وعدے اور عزم کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ آئیندہ اس نوزائیدہ ضلع کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز ملکر کام کریں گے وفد میں فضل الرحمان صدر اے این پی، شاہ وزیر لا رہنما اے این پی، سردار حکیم رہنما پی ٹی آئی، امیراللہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی، پرنس سلطان الملک نگران صدر پاکستان مسلم لیگ ن، کشافت یونس رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، محمد نواب ایڈوکیٹ صدر بونی بار ایسوسی ایشن، عبدالجبار رہنما جماعت اسلامی، سید معراج علی رہنما آل پاکستان مسلم لیگ، محمد اولیاء سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور پیر ناصر الدین شاہ جنرل سیکرٹری آل پاکستان مسلم لیگ شامل تھے

Facebook Comments