چترال(نمائندہ آوازچترال)آج کے اطلاع کے مطابق مذید چار پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئی ہیں۔تین لوئر چترال اور ایک اپر چترال کے۔لوئر چترال سے مسلم شاہ ولد عجائب شاہ ساکنہ دنین گہتک دنین عمر 64سال خوشاب سے چترال آیا تھا۔عبدولفیاض ولد عبداللہ خان ساکنہ دنین چترال عمر 22سال خوشاب پنجاب سے 18اپریل کو چترال پہنچے تھے۔ اور کامرس کالج چترال ہاسٹل نمبر 3کے قر نطینہ میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح ہجرت بیگم ذوجہ معین اللہ عمر38سال ساکنہ دومیل دروش جو پشاور سے آئی تھی۔اور دروش میں قر نطینہ ہے۔
اسی طرح اپر چترال سے ثنائاللہ ولد صدق اللہ ساکنہ چرون 20اپریل کوپشاور سے بونی آیا تھا۔انھیں گرلز کالج بونی کے ہاسٹل میں قرنطینہ کیا گیا تھا۔
Facebook Comments