235

لوکل زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ساتھ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کے نازیبا سلوک،، اختیارات کے غلط استعمال پران کے خلاف کروائی کی جائے۔ انصاف ناظمین فورم چترال

چترال (نمائندہ آواز چترال) انصاف ناظمین فورم کے صدر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حیات الرحمن نے تحصیل لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے لوکل زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ساتھ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کے نازیبا سلوک اور نامناسب روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے حکام بالا منسٹر اوقاف، سیکریٹری اوقاف، صوبائی چئیرمن زکوۃ کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زکوٰۃ کمیٹی چترال کے چئیرمن کو فوراً معطل کریں اور اس کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی کاروائی کریں تاکہ زکوۃ آفس کے تقدس کو بحال کیا جائے ورنہ زکوۃ جیسے مقدس عبادت بھی غلط راہ اور غلط آدمی کے ہاتھ استعمال ہو گی۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے لوٹ کوہ کے لوکل چیرمین لٹکوہ کے لو کل زکوۃچیر مین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں اور ان کی ضمیر کو خریدنے کی کوشش افسوناک ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زکوٰۃ آفس ذاتی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے اور پارٹی ویژن کے خلاف کچھ لوگ اپنے نجی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لٹکوہ کے لوگ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دے چکے ہیں لیکن اس علاقے کے مخلص کارکنا ن کے ساتھ ایک طرف تعصب کرکے لٹکوہ سے کسی کو زکوٰۃ آفس کے ضلعی کمیٹی میں نمائیندگی نہیں دی گئی اور اب لوکل چئیرمین کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ کے نمائندے نے انتہائی غیر ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی چیرمین کے نرغے میں آنے کی بجائے اپنا استعفیٰ ان کے منہ پر دے مارا ہے۔ حیات الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ہاتھوں زکواۃ جیسی اہم مالی عبادت کو کسی بھی طور پر غلط طور پر استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

Facebook Comments