تازہ ترین

انتقال پرملال،

چترال (نمائندہ آوازچترال) مستوج کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ولایت خان انتقال کرگئے انھیں پیر کے دن آبائی قبرستان درالوٹ مستوج میں سپردخاک کردیا جائیگا۔ انکی عمر تقریبا 94 برس تھی۔ وہ محکمہ وائلڈ لائف پشاورکے سینئر اسٹینوگرافرگل دیا ر، واپڈا چترال کے سپرنٹنڈنٹ غلام مصطفیٰ، ہیڈ ماسٹر غلام مرتضی اورپی ڈی سی چترال کے اسداللہ خان کے والد محترم، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان، ڈاکٹرلبنی اور انجینئر عتیق ودیگر کے دادا تھے۔
یادرہے کہ حاجی ولایت خان کا شمار چترال کے معروف سیاستدانوں میں ہوتاتھا۔ جنھوں نے علاقے سے اُٹھنے والی مختلف تحریکوں کی سرپرستی کی اورسب ڈویژن مستوج کی ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھانے کے ساتھ ایک نڈر اورمنجھے ہوئے سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صعیف العمری اور کمزوری صحت کی وجہ سے خانہ نشین تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button