تازہ ترین

نجی تعلیمی اداروں کے دفاتر کھولنے کیلئے سمری ارسال

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) وزیرتعلیم اکبرایوب خان کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ایڈمن دفاترکھولنے کیلئے سمری محکمہ ریلیف کوارسال کردی۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کی خصوصی کوششوں کی بدولت پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے چاروں منتخب ممبران امجد علی شاہ،سید انس تکریم،شوکت محمود اور فضل اللہ داؤد زئی نے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان سے ملاقات کی اور انہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پرائیویٹ سکولز کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور نجی شعبہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری بھی موجود تھے وزیر تعلیم نے سیکرٹری تعلیم کواس حوالے سے ہدایات جاری کیں اور ایڈمن آفس کھولنے کے لیے فوری متعلقہ محکمہ کو سمری بھیجنے کی ہدایت کی چاروں ممبران کی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان سے ملاقات کے بعد سیکرٹری تعلیم نے سکولز کے ایڈمن آفس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے سمری محکمہ ریلیف وآبادی کاری کوارسال کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایڈمن آفسزز کھولنے کا نوٹیفکیشن بہت جلد جاری ہو گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button