تازہ ترینصحت

اپر چترال کے وادی یارخون کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاک ڈاءون اور غیر ضروری نقل و حمل مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چترال (  نمائندہ آوازچترال ) ممتاز سماجی کارکن اور ماحولیاتی تنظیم چیپس کے چیف ایگزیکٹیو رحمت علی جعفر دوست نے کہا ہے ۔ کہ اپر چترال کے وادی یارخون تا گزین تک کے دیہات اور مستوج و مضافات کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاک ڈاءون کرنے اور غیر ضروری نقل و حمل اور شکار مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو کمیونٹی کی طرف سے انتہائی قابل تعریف قدم ہے ۔ علاقہ یارخون ،لاسپور ، مستوج وغیرہ مقامات میں گذشتہ کئی دنوں سے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنا نے کے سلسلے میں آگہی دینے کے بعد انہوں نے میڈیا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم نے کرونا وائرس پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے مختلف مقامات میں کمیونٹی کے لوگوں سے موجودہ حالات کے تناظر میں تفصیلی بات چیت کی ۔ اور کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی سطح پر اور محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیے جانے والے ہدایات کا اعادہ کیا ۔ جس پر مقامی لوگوں نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ گوکہ حکومت سے اُن کے گلے شکوے موجود ہیں ، تاہم موجودہ وقت ان مسائل کے تذکرے کا نہیں ، بلکہ متحد ہو کر کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے اور اُن پر سختی سے عملدرا ٓمد کرنے کا ہے ۔ اس لئے ہمارا یہ عزم اور فیصلہ ہے ۔ کہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ اس وائر س سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان تمام علاقوں کے لوگوں نے اس امر پر اتفاق کیا ۔ کہ وہ خود اپنی حفاظت کی خاطر مقامی سطح اپنے گھروں کو لاک ڈاءون کریں گے ۔ اور اس دوران کسی کو بھی غیر ضروری سفر کرنے ، غیر ضروری موٹربائیک کا استعمال و ڈبل سواری اور شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اور ہم ہر صورت اس فیصلے پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں گے ۔ رحمت علی جعفر دوست نے کہا ۔ کہ چترال میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پازیٹیو رزلٹ تشویشناک ہیں ۔ اور اس سے صرف مکمل لاک ڈاون کرکے اور جملہ ہدایات پر عمل کرکے ہی بچا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہ میں اس وباء کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اور اس سے بچنے کی ہدایات پر من وعن عمل کرنا چاہیے ۔ قبل ازین مستوج میں شہزادہ سکندالملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں کمیونٹی سے دیگر علاقائی معززین نے شرکت کی ۔ چیرمین چیپس رحمت جعفر نے اس موقع پر کرونا کے حوالے آگہی دی ۔ اور کمیونٹی کی طرف سے رضاکارانہ لاک ڈاءون کے فیصلے کی تعریف کی ۔ اسی طرح چوئنج ، پرکوسپ میں بھی کمیونٹی ایویرنس اجلاس ہو ئے ۔ جس میں کمیونٹی کے دیگر افراد کے علاوہ لوکل کونسل کے سابق اور موجودہ صدور نے بھی شرکت کی ۔ مقامی کمیونٹی نے چیپس کی طرف سے لوگوں میں اس بیماری سے متعلق حساسیت پیدا کرنے کو سراہا گیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button