تازہ ترین
گاؤں چیوڈوک گورنر کاٹج کے قریب کاٹج روڈ میں ایک شخص زخمی حالت میں پڑا تھا

چترال( نمائندہ آوازچترال)جمعرات کے روز چترال کے گاؤں چیوڈوک گورنر کاٹج کے قریب کاٹج روڈ میں ایک عمر رسیدہ شخص زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی اطلاع ریسکیو1122کو دی گئی جس پرریسکیو1122چترال کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ساتھ موقعے پر پہنچی اور زخمی شخص کو فرسٹ ایڈدیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا۔ معلومات کرنے پر اہل علاقہ اس زخمی شخص کو پہچاننے سے قاصر تھے عمر رسیدہ شخص کی دماغی حالت فلحال صحیح نہیں ہے وہ اپنا نام گل جان بتا رہا ہے اگر کسی کا رشتہ دار ہے تو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے رابطہ کر لیں۔
Facebook Comments