177

چترال میں جمعہ کے روز تین نئے کیسز آنے کے بعدمریضوں کی تعداددس ہوگئی۔

چترال( نمائندہ آوازچترال)چترال میں جمعہ کے روز تین نئے کیسز آنے کے بعدمریضوں کی تعداددس ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے تریچ سے تعلق رکھنے عبدالعظم جس کی عمر47سال ہے میں کورونا وائرس کی تشخص ہوگئی جوکہ بونی میں قرنطینہ میں تھے جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کیا گیا۔لوئر چترال میں جن دو مزید کیسزکی اطلاعات ہیں ان میں ڈمیل نثار ارندو سے تعلق رکھنے والی بی بی سارہ جوکہ پشاورسے دروش آئی تھی جوکہ دروش میں قرنطینہ میں تھی کو ٹی ایچ کیوہسپتال دروش جبکہ عشریت سے تعلق رکھنے والے شیر زمین جوکہ پیشے سے ڈرائیور ہے18اپریل کو عشریت سے بونی گئے تھے جوکہ چترال کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں تھے کو ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔ان تینوں مریضوں کے ساتھ لوئر چترال میں مریضوں کی تعداد سات اور بالائی چترال میں تین تک پہنچ گئی۔

Facebook Comments