76

یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں (آج)جمعہ سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو ملازمین نے دھمکی دی کہ ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو سٹورز بند کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، چیئرمین ذوالقرنین علی خان بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے،بورڈ اجلاس میں ملازمین کے مطالبات پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کا جائزہ لیا جائے گا

Facebook Comments