74

خیبر پختونخوا کیلئے گندم کی ترسیل پر پابندی عائد

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) پنجاب نے ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخوا کیلئے گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ٗ جس کے باعث صوبے میں رمضان المبارک کے دوران آٹے کا پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ پنجاب کے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے اور نئی فضل کی کٹائی بھی شروع ہوچکی ہے۔ پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخوا کو گندم کی سپلائی کو سمگلنگ کا نام دیا جا رہا ہے حالانکہ اس وقت تمام بین الاقوامی سرحدیں بند ہیں تو گندم سمگل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ادھر پابندی کے باعث خیبر پختونخوا کی تمام فلور ملیں بند ہوجائیں گی اور تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار لیبر بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے ٗ واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ دوسرے صوبے پر فوڈ کی پابندی نہیں لگا سکتا۔

Facebook Comments