158

ملاکنڈ یونیورسٹی نے جامعات کے عالمی رینکنگ میں میدان مار لیا

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) چکدرہ۔ملاکنڈ یونیورسٹی نے ایک بار پھر جامعات کے عالمی رینکنگ میں میدان مارلیا،خیبر پختونخوا میں پہلی اور ملک بھر میں پانچویں جبکہ مخصوص کیٹگری میں نویں پوزیشن پر آگئی،ٹائمز ہائر ایجوکیشن برطانیہ نے جامعات کے عالمی امپیکٹ ریکنگ2020 جاری کردی، تفصیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن برطانیہ کے جاری کردہ جامعات کے عالمی امپیکٹ ریکنگ2020 کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی نے خیبرپختونخوابھرکے جامعات میں پہلی،جنرل کیٹیگری میں پاکستان میں پانچویں اورمخصوص جنرل کیٹیگری میں نویں جبکہ عالمی سطح پر دنیاکے چھ سویونیورسٹیوں میں 401 ویں پوزیشن پر آگئی۔ جامعہ ملاکنڈ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں خیبرپختونخوا کے جامعات میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے ملک کی سطح پر معاشرتی ترقی سے ہم آہنگ منصوبوں پر کام کرنے والی جامعات کی درجہ بندی میں چھٹی سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے،ٹائمزہائر ایجوکیشن نے جامعات کی عالمی درجہ بندی جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جامعات کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے منسلک کرداراداکرنے پر جانچاگیاہے ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں پوزیشن پرآنا ملاکنڈ یونیورسٹی کااہم اعزاز ہے،انہوں نے جامعہ ملاکنڈکے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی میں معیاری تعلیم وتحقیق اور معاشی ترقی کاسفر جاری رہیگا۔

Facebook Comments