66

چترال سے تعلق رکھنے والے ہاکروں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے گزشتہ ایک ماہ کی مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بے روزگار ہو ئے ان کے لئے خصوصی پیکج فراہم کیا جائے۔ عبدالحمید خان، گل محمد اور حبیب خان وعیرہ

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال سے تعلق رکھنے والے ہاکروں عبدالحمید خان، گل محمد اور حبیب خان نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے بے روزگار ہونے کی وجہ سے ان کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے ان کے لئے خصوصی پیکج فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نا ن نفقہ دینے کے قا بل ہوسکیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر اخبارات ورسائل فروخت لوگوں تک پہنچاکر وہ اس گرانی ومہنگائی کے دور میں گزراوقات کررہے تھے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ان کی دہاڑی ختم ہوکر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ معاشی طور پر نہایت کمزور ہوگئے ہیں جبکہ ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام سے بھی ان کو کچھ نہیں مل سکا اور دوسرے حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی طرف سے بھی ان کو کوئی پیکج نہیں ملا ہے۔

Facebook Comments