وزیراعظم نے کورونا فنڈ کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے فوکل پرسن مقررکردیا

لاہور( آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے فوکل پرسن مقررکردیا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ فوکل پرسن صنتکاروں اور تاجروں کو مجبور کرتا ہے کہ چندہ دیں، دنیا تاجروں کو سہولیات دے رہی، پاکستان میں الٹا نظام مسلط ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی جانب سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے فوکل پرسن خورشید عالم کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو صنعتکاروں سے رابطہ کر رہا ہے اور مجبور کر رہا ہے کہ عمران نیازی کو کورونا کے نام پر چندہ دیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی حکومتیں اپنی عوام، صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہیں مگر پاکستان میں الٹا نظام مسلط کر دیا گیا ہے۔ عمران نیازی نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے لئیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو صنعتکاروں سے رابطہ کر رہا ہے اور مجبور کر رہا ہے کہ عمران نیازی کو کورونا کے نام پر چندہ دیں۔دنیاکی حکومتیں اپنی عوام،صنعتوں/کاروباروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہیں مگرپاکستان میں الٹا نظام مسلط کردیا گیا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے، جس میں صنعتکاروں، مخیراور کاروباری حضرات کی جانب سے وزیراعظم کو فنڈ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں پاکستان میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے بھی کورونا فنڈ میں حصہ ڈالا جا رہا ہے۔ جیسا کہ چیئرمین ایدھی فاﺅنڈیشن نے ایک کروڑکا عطیہ دیا، آئل اینڈ گیس پاکستان لمیٹڈ کی طرف سے 12 ملین روپے، معروف بسکٹ برانڈ انگلش بسکٹس مینوفیکچررز نے 100 ملین اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور ایک ارب 60 کروڑ روپے کی مالیت کی ریلیف سرگرمیوں کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کورونا وائرس کے باعث ملک کی معاشی صورتحال بدتر اور لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے مستحق عوام کیلئے راشن اور چار ماہ کیلئے بارہ ہزار ماہانہ امدادی ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیا ہے۔ جس کے تحت 144 ارب مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم نے کورونا ریلیف پیکج جس میں کاروباری طبقات اور دوسرے سیکٹرز شامل ہیں، ان سب کیلئے 8 ارب ڈالر کا اعلان کر رکھا ہے۔