57

دروش اور دیگرمقامات میں باچا خان ٹرسٹ کی طرف سے لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے کہاہے کہ فخر افغان باچا خان کے پیروکار مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے دکھ درد میں برا بر کے Image may contain: one or more people and people standingشریک ہونے کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ دروش اور دیگرمقامات میں باچا خان ٹرسٹ کی طرف سے لاک ڈاؤن کے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ اپنے قائد اسفندیار ولی خان Image may contain: 1 person, standing and outdoorاور صوبائی صدر ایمل ولی خان کے حکم پر وہ چترال پہنچ گئی ہیں تاکہ وہ اپنے بہن بھائیوں تک قائدین کا یہ پیغام پہنچاسکوں کہ دکھ کی ان ساعتو ں میں وہ ہر گز اکیلے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے صبر ازما اوقات ہر قوم پر آتے رہتے ہیں اوروہ قومیں سرخرو ہوتی ہیں جوآپس میں متحد ومتفق رہتے ہیں۔انہوں نے اے این پی کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Image may contain: 1 person, standing and outdoor

Image may contain: one or more people, people standing and outdoor

Facebook Comments