تازہ ترین

جامعہ چترال نے اوپن ایجوکیشنل ریسورسز ویب سائٹ لانچ کردی ہے

چترال( آوازچترال نیوز) جامعہ چترال نے دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی پہلی اوپن ایجوکشنل ریسورسز  ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے جامعہ چترال کے طلبا اور دنیابھرسے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔ اس ویب سائٹ سے دنیا کی سینکڑوں یونیورسٹیوں، تعلیمی ادارو ں اور ویب سائٹس کی جانب سے مفت فراہم کی جانے والی کورسوں، آڈیو ویڈیو لیکچرز، کتب، تحقیقی رسائل و جرائد اور بے شمار تعلمی مواد تک مفت رسائی گھر بیٹھے حاصل کی جاسکے گی۔اس کے علاوہ دنیابھرسے مختلف سطح کے اسکالرز کیلئے پیش کی جانے والی ا سکالرشپس تک بروقت رسائی بھی اس ویب سائٹ سے ممکن ہوسکے گی۔ موجودہ حالات میں جب تمام تعلیمی ادارے عملی طور بند ہیں اور طلباء کو فاصلاتی تعلیم کی جانب راغب کیاجارہاہے وہاں سب سے بڑا مسئلہ آن لائن کورسوں اور مواد کی دستیابی کاہے۔ اس مسئلے کا یہ سب سے بہترین حل ہے کہ طلباء اور اساتذہ گھربیٹھے ایک ہی جگہ سے اپنی ضرورت اور دلچسپی کے مواد تک رسائی حاصل کرسکیں۔

جامعہ چترال شروع ہی سے اپنے طلباء کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) کی سہولت مہیاکرچکی ہے۔اب اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے موجودہ ویب سائٹ لانچ کی ہے جس سے وہ تمام لوگ مستفید ہوسکیں گے جوکسی بھی یونیورسٹی میں کسی بھی سطح پر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یاوہ خواتین و حضرات جو کسی مخصوص شعبے میں اپنی استعداد بڑھانے کیلئے کوئی کورس سرٹیفیکیٹ یاگھربیٹھے ڈپلومہ /ڈگری لینے کے خواہاں ہیں۔ اس ویب سائٹ سے آپ پاکستان کی نیشنل ڈیجیٹل لائبریری، ایچ ای سی کی ای بریری سمیت دنیاکی تمام نمائندہ لائبریریوں اور ڈیٹابیسز تک مفت رسائی حاصل کرسکتے ہیں خصوصاً وہ طلبہ اور سکالرجو تحقیق کررہے ہیں ان کیلئے یہ بہترین جائے کارثابت ہوگی۔اس سائٹ کی پی۔ڈی۔ایف بک بنک میں مختلف موضوعات پر دنیا کی مشہورعالم کتابیں مضمونی ترتیب سے دستیاب ہیں۔جہاں سے ایک کلک کے ذریعے آن لائن پڑھی اور ڈاوٗنلوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔ اس ویب سائٹ کا ایڈریس www.oer.uoch.edu.pkہے۔ٍ

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button