تازہ ترینصحت

ضلع اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا.لاسپور کے شیر گلاب ولد وزیرکا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے

چترال(نمائندہ آوازچترال )ضلع اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد چترال ریجن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اپر چترال کے لاسپور سے تعلق رکھنے والے 43سالہ شخص مسمیٰ شیر گلاب ولد وزیرکا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے   بتایا کہ متاثرہ شخص ہنزہ (گلگت بلتستان) سے آیا ہے، یہ چار افرادتھے جو ایک ساتھ سفر کر رہے تھے اور18اپریل کو لواری ٹنل کے راستے چترال میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال آمد پر ضلعی انتظامیہ نے چاروں افراد کے سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لئے بھیج دئے تھے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر تین افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے ہیں اور یہ ایک اطمینان بخش بات ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button