تازہ ترینصحت

،15مئی تک نئی لہر آسکتی ہے، لیکن ہم نے ایڈوانس میں تیاری کررکھی ہے، مئی ، جون اور جولائی کی بکنگ کررکھی ہے،

لاہور( آوازچترال نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 355 کیسز سامنے آگئے، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 8348 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 9 مریض انتقال کرگئے جس سے کل اموات کی تعداد168 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں7847 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید355 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک بھر میں کل کیسز کی تعداد 8348 ہوگئی ہے۔ابھی تک پاکستان میں کل 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اسی طرح 9مزید اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد168 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 1868 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جس سے ایکٹو کیسز کی تعداد 6480 رہ گئی ہے۔ تازہ اعداد کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 3822، سندھ 2537، بلوچستان 376، خیبرپختونخواہ1137، اسلام آباد 171، آزاد کشمیر اور گلگت میں 48کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔   دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کیلئے وسط مئی بڑا اہم ہے، نئی لہر آنے میں ابھی 20 یا 25 دن لگیں گے،15مئی تک نئی لہر آسکتی ہے، لیکن ہم نے ایڈوانس میں تیاری کررکھی ہے، مئی ، جون اور جولائی کی بکنگ کررکھی ہے، اگر ہماری ریشو1.1رہی تو پھر ہمارے سسٹم کے لحاظ سے مسائل نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 8 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ان کے علاوہ ہمیں 90 ہزار چین سے بھی عطیات ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وباء سے نمٹنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ ہزاروں آئی سی یو بیڈز تیار ہیں، مختلف شہروں میں ہوٹلز بھی بُک کروا لیے گئے ہیں، ان میں تھری اسٹار اور فور اسٹار ہوٹلز بُک کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں لگ بھگ 4 ہزار وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،اسی طرح صوبوں کے ساتھ ملکر پلان تیار کیا ہے کہ 1300وینٹی لیٹرز کو کورونا کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

 

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button