86

الخدمت فاونڈیشن قابلَ تقلید کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین

بونی(ذاکرذخمی سے)الخدمت فاونڈیشن اپر چترال ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی موجودہ حالات کے پیش نظر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے اپر چترال کے گرلز ڈگری کالج قرنطینہ مرکز میں آج الخدمت کے صدر حاجی عبد الکبیر اور امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو کی موجودگی میں حفاظتی ماسک، سینٹائزر اور صابن تقسیم کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو الخدمت کی رضا کارنہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابلِ تقلید قرار دی۔ یاد رہے کہ الخدمت فاونڈیشن ہر پریشانی اور مصیبت کے وقت خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اور لوگوں کے دکھ درد بانٹتے ہیں۔ اس وقت نہ صرف بونی قرنطینہ سنٹر بلکہ اپر چترال کے مختلف ہسپتالوں میں حفاظتی ساماں تقسیم کر چکے ہیں۔ صدر الخدمت حاجی عبد الکبیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس وقت اپر چترال میں الخدمت کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہے پھیر بھی محدود وسائل کے باوجود ہم اپنے پریشان حال بھائیوں کو یہ احساس دلا رہے ہیں کہ ہم پریشانی کی اس الم میں آپ کے ساتھ ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الخدمت فاونڈیشن اپر چترال میں بھر پور خدمات انجام دینے کے لیے حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال قرنطینہ میں موجود افراد سے ان کے خیریت اور مسائل کے بارے دریافت کی اور انہیں ہر قسم کے سہولت بہم پہنچانے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments