تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو قرضوں کی اقساط جمع کرانے کی پالیسی عام کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو قرضوں کی اقساط جمع کرانے کی پالیسی عام کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں قرض کی اقساط جمع نہ کرنے پر ہراساں کرنے کے خلاف کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے نمائندے نے پالیسی پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک سال کا مزید وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پالیسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ہر قرض لینے والے کو بتائیں کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ان کے پاس وقت ہے۔ مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button