تازہ ترین

پشاور ہائی کورٹ کا 20 اپریل سے تمام عدالتیں کھولنے کا فیصلہ

پشاور( آوازچترال نیوز) پشاور ہائی کورٹ کا 20 اپریل سے تمام عدالتیں کھولنے کا فیصلہ، پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے تمام بنچز 20اپریل سے باقاعدہ کام کا آغاز کریں گے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماتحت عدالتوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کیسز نمٹانے کے لئے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورو نا وائرس کی سلسلے میں لاک ڈاؤن میں تبدیلی حالات کے مطالعہ اور اس وباء سے نمٹنے والی فرنٹ لائن یعنی محکمہ صحت کے اعلی حکام کی مشاورت سے کر رہے ہیں اور ہم اللہ سے پرامید ہیں کہ بہت جلد یہ حالات درست ہو جائیں گے اور ہم معمول کے مطابق زندگی بسر کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام بالخصوص سوات کے لوگوں نے مختلف امتحانات اور آزمائش دیکھے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے دوسرے امتحانات کی طرح اس دفعہ بھی ہم حوصلہ سے اس مرحلے کو پار کریں گے۔   انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مٹہ ہاسپٹل میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کی گئی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مرادسعید، ایم پی اے شرافت خان، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد اکرم شاہ کے علاوہ دوسرے اعلیٰ حکام اور مقامی مشران بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے اپنی پارٹی کے ورکرز سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کڑی حالات میں عوام کی خدمت اور حالات کو سدھارنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات اٹھانے کے بعد ہی ہم عوام کی صحیح خدمت کر سکتے ہیں اس لئے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھنا ضروری ہے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد اکرم شاہ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مٹہ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق حالات کے پیش نظر دس بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت کی سہولت موجود ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر چالیس 40،40 بستروں پر مشتمل دو مزید وارڈ بھی اس کیلئے فوری طور پر فراہم کرسکتے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button