69

ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ)کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا جس میں متعلقہ حکومتی اداروں اور انتظامی افسران کو ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔ جمعہ کو جاری مراسلے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ہدایات ملتے ہی ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارا جائیگا،صوبائی حکومتیں انتظامات مکمل کر کے فورس کو اسٹینڈ بائی پر رکھیں۔ ٹائیگر فورس کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ پر مشتمل ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے،کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ممبر شپ معطل کر دی جائیگی،ٹائیگر فورس صوبائی،ضلعی،تحصیل اور یونین کونسل سطح تک کام کرے گی،ہنگامی حالات میں راشن کی تقسیم، قرنطینہ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ کا انتظام یقینی بنائے گی،ٹائیگر فورس کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہو گا،ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ عوامی نمائندے فورس کے ساتھ کام کریں گے۔

Facebook Comments